اسلام آباد اور پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی میں 15 اکتوبر تک توسیع
من و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ انتشار یا پرتشدد کارروائی کی روک تھام کے لیے سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔حکومت
اسلام آباد اور پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی میں 15 اکتوبر تک توسیع
وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں مزید توسیع کردی ہے۔ رینجرز کے اہلکار اب 15 اکتوبر تک سکیورٹی ذمہ داریاں انجام دیں گے، جبکہ اس سے قبل تعیناتی کی اجازت 5 اکتوبر تک دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ اٹک، راولپنڈی اور جہلم میں بھی رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں۔ میانوالی، لاہور اور دیگر حساس علاقوں میں رینجرز کو الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔
حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ انتشار یا پرتشدد کارروائی کی روک تھام کے لیے سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے میں بھی ملک میں امن و امان برقرار رکھنے اور پرتشدد کارروائیوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
موجودہ صورتحال میں حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان جاری مذاکرات بھی اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔ سیاسی حلقوں اور عوام کی نظریں مذاکرات کے ممکنہ نتیجے پر مرکوز ہیں، جبکہ مذاکرات میں پیش رفت کو موجودہ حالات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔