پشاور میں 10 ہزار روپے کے چالان پر فائرنگ، دو ٹریفک اہلکار جاں بحق

واقعے کے بعد ڈرائیور نے مبینہ طور پر خود کو بھی گولی مار کر زخمی کرلیا، تاہم بعد ازاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

October 3, 2026 · قومی
پشاور میں 10 ہزار روپے کے چالان پر فائرنگ، دو ٹریفک اہلکار جاں بحق

پشاور میں 10 ہزار روپے کے چالان پر فائرنگ، دو ٹریفک اہلکار جاں بحق

پشاور میں 10 ہزار روپے کے چالان پر مبینہ طور پر مشتعل ڈرائیور نے فائرنگ کرکے دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ڈرائیور نے مبینہ طور پر خود کو بھی گولی مار کر زخمی کرلیا، تاہم بعد ازاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ واقعے کے محرکات اور دیگر تفصیلات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔