لاڑکانہ میں دو گروپوں میں فائرنگ،راہ گیر سمیت 5 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ ہسپتال رتوڈیرو منتقل کردی گئیں۔

October 3, 2026 · قومی
لاڑکانہ میں دو گروپوں میں فائرنگ،راہ گیر سمیت 5 افراد جاں بحق

لاڑکانہ میں دو گروپوں میں فائرنگ،راہ گیر سمیت 5 افراد جاں بحق

لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو جیکب آباد روڈ پر گھانگھرو برادری کے دو گروپوں کے درمیان دیرینہ دشمنی کے باعث مسلح تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں راہ گیر سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ریاض حسین گھانگھرو، رجب علی، قربان علی، بلاول گھانگھرو اور راہ گیر عبداللہ بروہی جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ دونوں گروپوں کے درمیان جاری پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے۔ دونوں فریقین کے افراد آپس میں قریبی رشتہ دار بھی بتائے جاتے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو میں کیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ ہسپتال رتوڈیرو منتقل کردی گئیں۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فائرنگ میں ملوث افراد سے متعلق معلومات بھی جمع کی جا رہی ہیں۔