اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ،امارات نے واقعہ دہشت گردی قرار دے دیا
پرواز کے معاون پائلٹ نے مبینہ طور پر کاک پٹ میں موجود پائلٹ پر کلہاڑی سے حملہ کیا اور اس کے بعد طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی۔
اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ،امارات نے واقعہ دہشت گردی قرار دے دیا
متحدہ عرب امارات نے دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔
اماراتی پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق پرواز کے معاون پائلٹ نے مبینہ طور پر کاک پٹ میں موجود پائلٹ پر کلہاڑی سے حملہ کیا اور اس کے بعد طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی۔
پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق معاون پائلٹ نے مبینہ طور پر واقعے کی منصوبہ بندی پہلے سے کر رکھی تھی۔ حکام کی جانب سے واقعے کے محرکات، حالات اور ممکنہ روابط کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ دستیاب ٹھوس اور ڈیجیٹل شواہد کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ایئرلائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اس لیے فی الحال اس معاملے پر تبصرہ کرنا ممکن نہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلائی دبئی کی پرواز سے متعلق واقعے میں ملوث معاون پائلٹ عمانی شہری ہمام الحمامی ہے۔