معرکہ حق کی یادگار فتح کی رونمائی آج ہوگی

تقریب میں شہریوں کی شرکت قومی جذبے، حب الوطنی اور دفاعِ وطن کے عزم کی عکاسی کرے گی، جبکہ تقریب پاکستان ٹیلی وژن پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔

October 3, 2026 · قومی
معرکہ حق کی یادگار فتح کی رونمائی آج ہوگی

معرکہ حق کی یادگار فتح کی رونمائی آج ہوگی

پاکستان کی معرکہ حق میں کامیابی کی علامت ’’یادگار فتح‘‘ کی رونمائی 3 اکتوبر کی شب ایک پروقار تقریب کے دوران کی جائے گی۔

تقریب میں موسیقی کے پروگرام کے علاوہ معرکہ حق کی کامیابی کو اجاگر کرنے کے لیے ’’یادگار فتح‘‘ پر دلکش روشنیوں اور جدید تصویری عکس بندی پر مبنی مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا۔

رونمائی کی تقریب میں شہریوں کی شرکت قومی جذبے، حب الوطنی اور دفاعِ وطن کے عزم کی عکاسی کرے گی، جبکہ تقریب پاکستان ٹیلی وژن پر براہِ راست نشر کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق 4 اکتوبر سے ’’یادگار فتح‘‘ پیر کے علاوہ ہفتے کے تمام دن شہریوں کے لیے شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک کھلی رہے گی۔

شہری ’’یادگار فتح‘‘ کی مناسبت سے بنائی گئی ویب سائٹ پر مفت ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔

اعلامیے میں ’’یادگار فتح‘‘ کو جدید ٹیکنالوجی اور فن تعمیر کا شاہکار قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ قومی عزم اور مسلح افواج کی جرات کی علامت ہے۔