لانگ مارچ کو اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا،رانا ثناء اللہ
بعض اہم نکات پر اتفاق نہ ہونے کے باعث بات چیت کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکی۔
لانگ مارچ کو اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا،رانا ثناء اللہ
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں معاہدہ اس لیے طے نہیں ہوسکا کیونکہ خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرانے پر آمادہ نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کی کوشش کی، تاہم بعض اہم نکات پر اتفاق نہ ہونے کے باعث بات چیت کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکی۔
وزیراعظم کے مشیر کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات دوبارہ کب شروع ہوں گے، اس حوالے سے فی الحال کوئی حتمی وقت مقرر نہیں کیا گیا۔
رانا ثناء اللہ نے واضح کیا کہ حکومت لانگ مارچ کو اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے اپنا مؤقف برقرار رکھے گی۔