انتظامی یونٹس چھوٹے ہوں تو سربراہ تبدیل کرنا آسان ہوگا، مصطفیٰ کمال

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بہتر حکمرانی کی بنیادی علامت ہے، جبکہ اس مقصد کے حصول میں مؤثر اور مضبوط بلدیاتی نظام اہم کردار ادا کرتا ہے۔

October 4, 2026 · قومی
انتظامی یونٹس چھوٹے ہوں تو سربراہ تبدیل کرنا آسان ہوگا، مصطفیٰ کمال

انتظامی یونٹس چھوٹے ہوں تو سربراہ تبدیل کرنا آسان ہوگا، مصطفیٰ کمال

اسلام آباد: وفاقی وزیر اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ چھوٹے انتظامی یونٹس قائم ہونے کی صورت میں عوام اپنی مرضی سے انتظامی سربراہ منتخب کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔

ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک میں چھوٹے صوبے یا انتظامی یونٹس بننے چاہئیں، تاکہ اگر انتظامی معاملات میں کوئی غلطی ہو تو عوام اپنے انتظامی سربراہ کو تبدیل کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بہتر حکمرانی کی بنیادی علامت ہے، جبکہ اس مقصد کے حصول میں مؤثر اور مضبوط بلدیاتی نظام اہم کردار ادا کرتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مضبوط اور فعال ادارے ہی ملک کو پائیدار ترقی کی سمت آگے لے جاسکتے ہیں۔ ان کے مطابق بہتر انتظامی ڈھانچے اور مؤثر بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جاسکتے ہیں۔