چھوٹی چھوٹی چیزیں تھیں لیکن نتائج تک نہیں پہنچ سکے، علامہ ناصر عباس

مذاکرات میں کچھ چھوٹے معاملات پر اختلافات باقی رہ گئے تھے، تاہم کوشش کے باوجود فریقین کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔

October 4, 2026 · قومی
چھوٹی چھوٹی چیزیں تھیں لیکن نتائج تک نہیں پہنچ سکے، علامہ ناصر عباس

چھوٹی چھوٹی چیزیں تھیں لیکن نتائج تک نہیں پہنچ سکے، علامہ ناصر عباس

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے اور فریقین بعض معاملات پر اتفاق رائے پیدا نہیں کرسکے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے کہا کہ مذاکرات میں کچھ چھوٹے معاملات پر اختلافات باقی رہ گئے تھے، تاہم کوشش کے باوجود فریقین کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ بھی حل نہیں ہوسکا، جبکہ ان کے ذاتی معالج تک رسائی کے حوالے سے بھی ڈیڈ لاک موجود ہے۔

علامہ ناصر عباس کے مطابق اپوزیشن کی کوشش تھی کہ مذاکرات کو کسی نتیجے تک پہنچایا جائے، تاہم بات چیت کے باوجود رکاوٹیں برقرار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر نیشنل ایکشن پلان سے متعلق بھی اپوزیشن کو بعض تحفظات ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور کل ہونے کا امکان ہے۔