صوبہ بچانے کے لیے ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے،فیصل کریم کنڈی

اگر صوبے کی صورتحال اس نوعیت اختیار کرلے تو صدر مملکت، وزیراعظم اور متعلقہ ادارے آئینی دائرہ کار کے تحت ایمرجنسی کے نفاذ پر غور کرسکتے ہیں۔

October 4, 2026 · قومی
صوبہ بچانے کے لیے ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے،فیصل کریم کنڈی

صوبہ بچانے کے لیے ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے،فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے حالات کو دیکھتے ہوئے اگر ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت پیش آئی تو یہ اقدام ضرور کیا جائے گا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر صوبے کی صورتحال اس نوعیت اختیار کرلے تو صدر مملکت، وزیراعظم اور متعلقہ ادارے آئینی دائرہ کار کے تحت ایمرجنسی کے نفاذ پر غور کرسکتے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ اگر ایمرجنسی نافذ ہوتی ہے تو وہ اس صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ فی الحال پشاور میں ایسی سرگرمیاں نظر نہیں آرہیں جن سے بڑے پیمانے پر مارچ کی موجودگی ظاہر ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اب تک لانگ مارچ کے حوالے سے گرفتاریوں اور روپوش ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مارچ کا دعویٰ کیا جارہا ہے تو اسے عملی طور پر آگے بڑھتے ہوئے بھی دکھائی دینا چاہیے۔

گورنر نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کو صوابی سے آگے بڑھ کر دکھانا ہوگا۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مارچ کو آگے بڑھنے میں وقت لگ رہا ہے اور اس حوالے سے واضح منصوبہ بندی دکھائی نہیں دے رہی۔