وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات

دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا اور مختلف اہم معاملات پر مشاورت کی۔

October 4, 2026 · قومی
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات

لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاتی امرا پہنچ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اہم قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے نواز شریف کو ملکی امور اور حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا اور مختلف اہم معاملات پر مشاورت کی۔

ملاقات میں وزیراعظم کے حالیہ غیر ملکی دوروں اور آزاد کشمیر کی صورتحال سے متعلق بھی نواز شریف کو بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں ہونے والے مذاکرات اور ان کے نتائج سے متعلق تفصیلات بھی نواز شریف کے ساتھ شیئر کیں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی معاملات، حکومتی امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کا سلسلہ جاری رہا۔