کراچی ایئرپورٹ پر خاتون مسافر سے کروڑوں کی غیر ملکی کرنسی برآمد

آمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی کی پاکستانی روپے میں مجموعی مالیت تقریباً ایک کروڑ 18 لاکھ روپے بنتی ہے۔

October 4, 2026 · قومی
کراچی ایئرپورٹ پر خاتون مسافر سے کروڑوں کی غیر ملکی کرنسی برآمد

کراچی ایئرپورٹ پر خاتون مسافر سے کروڑوں کی غیر ملکی کرنسی برآمد

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والی خاتون مسافر کے سامان سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

کسٹمز حکام کے مطابق خاتون مسافر نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہو رہی تھی۔ مسافر نے کرنسی سے متعلق مبینہ طور پر غلط معلومات فراہم کیں اور درست ڈیکلیریشن نہیں کیا۔

حکام کے مطابق سامان کی تلاشی کے دوران 33 ہزار 600 امریکی ڈالر، 300 یورو، 2 ہزار 570 برطانوی پاؤنڈ اور 19 ہزار 815 اماراتی درہم برآمد ہوئے۔

کسٹمز حکام نے بتایا کہ برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی کی پاکستانی روپے میں مجموعی مالیت تقریباً ایک کروڑ 18 لاکھ روپے بنتی ہے۔

حکام کے مطابق مبینہ غلط ڈیکلیریشن پر غیر ملکی کرنسی کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کرلیا گیا، جبکہ خاتون مسافر کے خلاف مزید قانونی کارروائی کیلئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔