عمران خان سے ملاقات کے بغیر لانگ مارچ ختم کرنے کا سوال نہیں،حلیم عادل شیخ

عمران خان سے ملاقات پی ٹی آئی کا بنیادی مطالبہ تھا، تاہم حکومت اس مطالبے کو تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں ہوئی۔

October 4, 2026 · قومی
عمران خان سے ملاقات کے بغیر لانگ مارچ ختم کرنے کا سوال نہیں،حلیم عادل شیخ

عمران خان سے ملاقات کے بغیر لانگ مارچ ختم کرنے کا سوال نہیں،حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں تین بنیادی معاملات پر اتفاق نہیں ہوسکا، جبکہ عمران خان سے ملاقات کے بغیر لانگ مارچ ختم کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اپنے بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات پی ٹی آئی کا بنیادی مطالبہ تھا، تاہم حکومت اس مطالبے کو تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور علاج کے حوالے سے بھی حکومت کے ساتھ اتفاق رائے نہیں ہوسکا، جس کے باعث مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوسکی۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی وفاق اور صوبوں کی باہمی مشاورت سے طے ہونی چاہیے تاکہ متفقہ لائحہ عمل تشکیل دیا جاسکے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے وسیع مشاورت کے بجائے جلد بازی میں فیصلے کرنے کی کوشش کی، جس سے مذاکراتی عمل میں ڈیڈلاک پیدا ہوا۔