لوئر دیر میں گاڑی روک کر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ ملزمان نے گاڑی کو روکنے کے بعد فائرنگ کی اور رقم اپنے قبضے میں لے کر موقع سے فرار ہوگئے۔

October 4, 2026 · قومی
لوئر دیر میں گاڑی روک کر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

لوئر دیر میں گاڑی روک کر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں میدان بائی پاس روڈ پر نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی روک کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان 52 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ ملزمان نے گاڑی کو روکنے کے بعد فائرنگ کی اور رقم اپنے قبضے میں لے کر موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری اور واردات کے محرکات کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔