ثاقب چدھڑ اور مومنہ اقبال کیس میں اہم پیش رفت
درخواست کی سماعت جسٹس عبہر گل کریں گی، جہاں عدالت فریقین کے مؤقف اور دلائل سننے کے بعد مقدمے کے حوالے سے آئندہ کارروائی سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
October 6, 2026 · قومی
ثاقب چدھڑ اور مومنہ اقبال کیس میں اہم پیش رفت(فائل فوٹو)
ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کی جانب سے اپنے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے کے لیے دائر درخواست پر آج سماعت ہوگی۔ رمشا اقبال اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گی۔
درخواست کی سماعت جسٹس عبہر گل کریں گی، جہاں عدالت فریقین کے مؤقف اور دلائل سننے کے بعد مقدمے کے حوالے سے آئندہ کارروائی سے متعلق فیصلہ کرے گی۔