عوامی مسائل کے حل کیلئے جنوبی بلوچستان میں کھلی کچہریاں

کھلی کچہریوں کے دوران سیکیورٹی، صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی

October 6, 2026 · قومی
عوامی مسائل کے حل کیلئے جنوبی بلوچستان میں کھلی کچہریاں

عوامی مسائل کے حل کیلئے جنوبی بلوچستان میں کھلی کچہریاں

کوئٹہ: جنوبی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے کھلی کچہریوں اور جرگوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مقامی شہریوں کو اپنے مسائل براہِ راست حکام کے سامنے رکھنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

ستمبر 2026 کے دوران تربت، مند، بلیدہ، ہوشاب، دشت، پنجگور، خاران اور ماشکیل میں مجموعی طور پر 23 کھلی کچہریاں اور جرگے منعقد کیے گئے۔ ان اجتماعات میں مقامی عمائدین، نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کھلی کچہریوں کے دوران سیکیورٹی، صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اجتماعات سے عوام اور انتظامیہ کے درمیان رابطہ مزید بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔