9 مئی مقدمات، اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملے، تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہو
9 مئی مقدمات، اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع(فائل فوٹو )
9 مئی کے مختلف مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملے، تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران اعظم خان سواتی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر ان کے وکلا نے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی اور اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔
عدالت نے مقدمات کی مزید کارروائی کے لیے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔