پیٹرول ایک روپے 19 پیسے مہنگا،ڈیزل ایک روپے 91 پیسے فی لیٹر سستا

نئی قیمتوں کا اطلاق مقررہ مدت کے لیے ہوگا۔

October 6, 2026 · قومی
پیٹرول ایک روپے 19 پیسے مہنگا،ڈیزل ایک روپے 91 پیسے فی لیٹر سستا

پیٹرول ایک روپے 19 پیسے مہنگا،ڈیزل ایک روپے 91 پیسے فی لیٹر سستا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول مہنگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 85 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق مقررہ مدت کے لیے ہوگا۔