کوہاٹ میں پولیس چوکی پر حملے کی کوشش ناکام،4 اہلکار زخمی

زخمی ہونے والے چاروں پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ، تمام زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

October 7, 2026 · قومی
کوہاٹ میں پولیس چوکی پر حملے کی کوشش ناکام،4 اہلکار زخمی( فوٹو فیس بک)

کوہاٹ میں پولیس چوکی پر حملے کی کوشش ناکام،4 اہلکار زخمی( فوٹو فیس بک)

کوہاٹ میں شادی پور پولیس چوکی پر فتنۃ الخوارج کی جانب سے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او کوہاٹ رائے مظہر اقبال کے مطابق پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

زخمی ہونے والے چاروں پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ڈی پی او کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن جاری ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

کوہاٹ پولیس نے امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔