مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کے خلاف مقدمے کا فیصلہ کالعدم

مشا اقبال نے سیشن کورٹ کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر عدالت نے ان کی اپیل منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ ختم کردیا۔

October 7, 2026 · قومی
مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کے خلاف مقدمے کا فیصلہ کالعدم

مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کے خلاف مقدمے کا فیصلہ کالعدم

لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس عبہر گل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رمشا اقبال کی درخواست منظور کرلی۔

رمشا اقبال نے سیشن کورٹ کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر عدالت نے ان کی اپیل منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ ختم کردیا۔