سپریم کورٹ کا ایلیمنٹری اسکول ٹیچر کی ترقی پر اہم فیصلہ

ملازمین کی ترقی اور سنیارٹی سے متعلق ابہام پیدا کرنا مناسب طرز حکمرانی کے خلاف ہے۔

October 7, 2026 · قومی
سپریم کورٹ کا ایلیمنٹری اسکول ٹیچر کی ترقی پر اہم فیصلہ

سپریم کورٹ کا ایلیمنٹری اسکول ٹیچر کی ترقی پر اہم فیصلہ

سپریم کورٹ نے ایلیمنٹری اسکول ٹیچر کی ترقی سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے ملازمین کی ترقی واپس لینے کے اقدام کو گڈ گورننس کے اصولوں کے منافی قرار دے دیا۔

جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے تحریر کیے گئے فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ ملازمین کی ترقی اور سنیارٹی سے متعلق ابہام پیدا کرنا مناسب طرز حکمرانی کے خلاف ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ قوانین اور قواعد میں موجود کسی ابہام کا نقصان ملازم کو نہیں پہنچایا جا سکتا۔

سپریم کورٹ نے پنجاب سروس ٹریبونل اور محکمہ تعلیم پنجاب کا 24 مئی 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست گزار کو ترقی کے تمام سابقہ مالی اور دیگر مراعات بحال کرنے کا حکم دیا۔

درخواست گزار محمد شفیق ایلیمنٹری اسکول ٹیچر کو گریڈ 16 میں ترقی دی گئی تھی، تاہم محکمہ تعلیم پنجاب نے 24 مئی 2023 کو اس ترقی کا حکم واپس لے لیا تھا۔

محکمہ تعلیم نے ترقی واپس لینے کیلئے 2014 کے سروس رولز میں موجود ایک نوٹ کا حوالہ دیا تھا، جس کے خلاف محمد شفیق نے قانونی چارہ جوئی کی۔ پنجاب سروس ٹریبونل نے محکمہ تعلیم کے اقدام کو برقرار رکھا تھا، تاہم سپریم کورٹ نے ٹریبونل کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔