منشیات کیس:انمول عرف پنکی نے بریت کیلئے درخواست دائر کردی

عدالت نے بریت کی درخواست پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

October 7, 2026 · قومی
منشیات کیس:انمول عرف پنکی نے بریت کیلئے درخواست دائر کردی

منشیات کیس:انمول عرف پنکی نے بریت کیلئے درخواست دائر کردی

کراچی جنوبی کی سیشن عدالت میں انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی، جہاں ملزمہ کی جانب سے مقدمے سے بری کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

عدالت نے بریت کی درخواست پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

ملزمہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ انمول عرف پنکی کے خلاف گزری تھانے میں منشیات کا مقدمہ درج ہے، تاہم اسی کیس میں شریک ملزم علی خان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر پہلے ہی بری کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ انمول عرف پنکی کے خلاف گزری تھانے میں منشیات سے متعلق مقدمہ زیر سماعت ہے۔