پاکستان کی معاشی بہتری کا عالمی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں:وزیر خزانہ
حکومت کی توجہ صرف معاشی استحکام تک محدود نہیں بلکہ ادارہ جاتی اصلاحات پر بھی کام جاری ہے۔
پاکستان کی معاشی بہتری کا عالمی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں:وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں اور عالمی مالیاتی ادارے بھی اس پیش رفت کو تسلیم کر رہے ہیں۔
دسویں سالانہ مائیکرو فنانس کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی توجہ صرف معاشی استحکام تک محدود نہیں بلکہ ادارہ جاتی اصلاحات پر بھی کام جاری ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق مائیکرو فنانس کا شعبہ مالیاتی سہولتوں کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ مائیکرو فنانس اداروں کے ذریعے چھوٹے کاروباروں اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ کم آمدنی والے طبقات کے لیے مالی سہولتوں تک رسائی مزید آسان بنائی جائے تاکہ انہیں معاشی سرگرمیوں میں مؤثر طور پر شامل کیا جا سکے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات مائیکرو فنانس کے فروغ کا مؤثر ذریعہ بن سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے اثرات عالمی معیشت پر بھی پڑے ہیں۔