نیشنل رجسٹریشن امتحان سٹیپ ون کی تاریخ تبدیل
پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری پبلک نوٹس کے مطابق امتحان اب 11 اکتوبر کے بجائے 8 نومبر کو منعقد ہوگا۔
October 7, 2026 · قومی
نیشنل رجسٹریشن امتحان سٹیپ ون کی تاریخ تبدیل
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے نیشنل رجسٹریشن امتحان سٹیپ ون کی تاریخ تبدیل کر دی ہے۔
پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری پبلک نوٹس کے مطابق امتحان اب 11 اکتوبر کے بجائے 8 نومبر کو منعقد ہوگا۔
کونسل کے مطابق امتحان کی تاریخ ناگزیر وجوہات کے باعث تبدیل کی گئی ہے، جس کے حوالے سے باقاعدہ پبلک نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل رجسٹریشن امتحان بیرون ملک سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے گریجویٹس کے لیے لائسنسنگ امتحان ہوتا ہے۔