خیبرپختونخوا میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کی درخواست،حکومت سے جواب طلب

صوبائی حکومت دھرنوں، جلسوں اور احتجاجی سرگرمیوں میں مصروف ہے، جس کے باعث صوبے میں حکمرانی کا بحران پیدا ہوچکا ہے۔ وکیلدرخواست گزار

October 7, 2026 · قومی
خیبرپختونخوا میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کی درخواست،حکومت سے جواب طلب(فائل فوٹو)

خیبرپختونخوا میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کی درخواست،حکومت سے جواب طلب(فائل فوٹو)

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری سے متعلق دائر درخواست پر صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت دھرنوں، جلسوں اور احتجاجی سرگرمیوں میں مصروف ہے، جس کے باعث صوبے میں حکمرانی کا بحران پیدا ہوچکا ہے۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ صوبے میں ڈپٹی وزیراعلیٰ مقرر کیا جائے تاکہ حکومتی امور میں بہتری لائی جاسکے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

عدالت نے درخواست پر صوبائی حکومت کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔