بے نظیر بھٹو ہسپتال میں پارکنگ فیس کی اوور چارجنگ کا انکشاف

واقعے کے بعد سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں تھانہ وارث خان میں نجی پارکنگ کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

October 8, 2026 · قومی
بے نظیر بھٹو ہسپتال میں پارکنگ فیس کی اوور چارجنگ کا انکشاف

بے نظیر بھٹو ہسپتال میں پارکنگ فیس کی اوور چارجنگ کا انکشاف

راولپنڈی:بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں مقررہ پارکنگ فیس سے زائد رقم وصول کیے جانے کا معاملہ سامنے آگیا۔ نجی پارکنگ عملے پر شہریوں سے اضافی فیس لینے کا الزام ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مانیٹرنگ یونٹ کی ٹیم نے ہسپتال کا دورہ کیا، جس کے دوران مبینہ اوور چارجنگ کا معاملہ سامنے آیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں تھانہ وارث خان میں نجی پارکنگ کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کار، جیپ اور لوڈر رکشہ کے لیے مقررہ پارکنگ فیس 30 روپے جبکہ موٹر سائیکل کی فیس 10 روپے ہے۔ اسی طرح ٹرک اور مزدا کے لیے پارکنگ فیس 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقررہ فیس سے زیادہ رقم وصول کیے جانے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور ٹریڈ پارکنگ کمپنی کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔