راولپنڈی،12 سالہ بچی کی تشددزدہ لاش خالو کی حویلی سے برآمد

بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

October 8, 2026 · قومی
راولپنڈی،12 سالہ بچی کی تشددزدہ لاش خالو کی حویلی سے برآمد

راولپنڈی،12 سالہ بچی کی تشددزدہ لاش خالو کی حویلی سے برآمد

راولپنڈی: تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں 12 سالہ طالبہ مومنہ کے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مومنہ 6 اکتوبر کو لاپتہ ہوئی تھی، جس کے بعد اس کی تلاش شروع کی گئی۔ بعد ازاں بچی کی لاش ڈھوک نجو کے قریب ایک حویلی سے برآمد ہوئی۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ ملزم ممریز کو بچی کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں بچی کو ایک دکان سے چیز لیتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جبکہ ایک اور منظر میں مبینہ طور پر بچی اور ملزم کو گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد کی بنیاد پر تحقیقات شروع کردی ہیں اور واقعے میں ملوث افراد کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مومنہ ساتویں جماعت کی طالبہ تھی، جبکہ اس کے والد کھنہ پل کے علاقے میں مزدوری کرتے ہیں۔