کیپٹن (ر) صفدر نے احسن بھون سے متعلق معاملے میں مجھے وکیل مقرر کیا،شیر افضل مروت
شیر افضل مروت کا احسن بھون سے متعلق معاملے پر قانونی کارروائی کا اعلان
شیر افضل مروت نے X پر بیان میں کیپٹن (ر) صفدر کی قانونی نمائندگی کرنے کا اعلان کردیا، فائل فوٹو۔
شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر نے احسن بھون سے متعلق معاملے میں انہیں اپنا وکیل مقرر کیا ہے۔
شیر افضل مروت نے X پر جاری بیان میں کہا کہ وہ اس معاملے میں کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے قانونی پیروی کریں گے اور جہاں ضرورت پیش آئی، سپریم جوڈیشل کونسل، سپریم کورٹ آف پاکستان، پاکستان بار کونسل، آئینی عدالت اور دیگر متعلقہ فورمز پر ان کی نمائندگی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام کارروائی قانون، شواہد اور پیشہ ورانہ اصولوں کے مطابق کی جائے گی۔
یہ معاملہ احسن بھون کی قانون کی ڈگری سے متعلق تنازع کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ احسن بھون نے گزشتہ ماہ کیپٹن (ر) صفدر کو 5 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا تھا اور 7 روز میں غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔