نائب وزیراعلیٰ کی تقرری کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کا نوٹس
عدالت نے درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقین سے تفصیلی جواب طلب کیا ہے۔
نائب وزیراعلیٰ کی تقرری کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کا نوٹس
پشاور ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا میں نائب وزیراعلیٰ کی تعیناتی کی درخواست پر نوٹس، فریقین سے جواب طلب
پشاور: خیبرپختونخوا میں نائب وزیراعلیٰ کی تعیناتی سے متعلق آئینی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 روز کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقین سے تفصیلی جواب طلب کیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ صوبے کے انتظامی معاملات کو مؤثر انداز میں چلانے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت کی مسلسل توجہ ضروری ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں، جس کے باعث صوبے کے روزمرہ انتظامی امور متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس صورت حال میں انتظامی معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے متبادل انتظام ہونا چاہیے۔
درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ حکومتی ذمہ داریوں اور اختیارات کی مؤثر انجام دہی یقینی بنانے کے لیے آئینی تقاضوں کے مطابق نائب وزیراعلیٰ مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔
پشاور ہائیکورٹ نے درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے، جبکہ معاملے پر مزید کارروائی آئندہ سماعت پر ہوگی۔