کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دو رابطہ پل دھماکوں سے تباہ،سرچ آپریشن شروع
پہلا واقعہ گزشتہ رات کاریز امان اللہ کے قریب پیش آیا، دوسرا رابطہ پل ژلی قبرستان کے قریب دھماکے سے تباہ کیا گیا
کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دو رابطہ پل دھماکوں سے تباہ،سرچ آپریشن شروع
کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دو رابطہ پلوں کو دھماکوں سے تباہ کر دیا گیا، جس کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق پہلا واقعہ گزشتہ رات کاریز امان اللہ کے قریب پیش آیا، جہاں دھماکے کے نتیجے میں ایک رابطہ پل تباہ ہوگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دوسرا رابطہ پل ژلی قبرستان کے قریب دھماکے سے تباہ کیا گیا۔ دونوں واقعات کے بعد متعلقہ علاقے میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
تاحال دھماکوں کی نوعیت، ان میں ملوث افراد اور پلوں کی تباہی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔