امریکا نے ہرمز کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔صدر ٹرمپ کا دعوی.

عالمی توانائی کی صورتحال، امریکی صدر کا بڑا دعویٰ، روس سے تیل کی فراہمی پر بات طے پا گئی

October 10, 2026 · اہم خبریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی ایک ملاقات کی پرانی تصویری جھلک۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی ایک ملاقات کی پرانی تصویری جھلک۔

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ یہ اعلان عالمی توانائی کی مارکیٹ اور خطے میں سکیورٹی کی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے روسی ہم منصب صدر پوٹن سے اہم ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی روسی صدر سے تفصیلی بات چیت ہو چکی ہے۔ امریکی صدر کے مطابق طے پایا ہے کہ روس امریکا کو ڈیزل اور پیٹرول فراہم کرے گا، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوگی اور صارفین کو ریلیف ملے گا۔

اس پیش رفت کو بین الاقوامی سطح پر توانائی کے امور اور سفارتی تعلقات میں ایک نیا موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے عالمی معیشت اور تیل کی سپلائی لائن پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔