حکومت نے اگلے 3 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی

معمولی ردوبدل، ڈیزل کی قیمت بڑھا دی گئی، نوٹیفیکیشن جاری۔

October 9, 2026 · اہم خبریں
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے اگلے 3 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے طریقہ کار کی بنیاد پر نئی قیمتیں مقرر کی ہیں۔

دستاویز کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 66 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے برعکس ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 52 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 396 روپے 24 پیسے ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں اس ردوبدل کا اطلاق 10 اکتوبر سے 12 اکتوبر 2026 تک آئندہ 3 روز کے لیے ہوگا۔ یہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات سے منسلک ہیں۔