سرائے مغل:غلط انجیکشن سے 10 سالہ بچی جاں بحق،نجی کلینک سیل
انجیکشن لگنے کے فوراً بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی، جس پر اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پتوکی منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔
سرائے مغل:غلط انجیکشن سے 10 سالہ بچی جاں بحق،نجی کلینک سیل
لاہور کے نواحی علاقے سرائے مغل کے گاؤں بھونیکی اوتاڑ میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کے بعد محکمہ صحت کے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے نجی کلینک کو سیل کر دیا۔
بچی کے اہل خانہ نے مزمل نامی شخص پر غلط انجیکشن لگانے کا الزام عائد کیا ہے۔ بچی کے والد کے مطابق انجیکشن لگنے کے فوراً بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی، جس پر اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پتوکی منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پتوکی نے نجی کلینک کو سیل کر دیا۔ واقعے میں مبینہ غفلت اور انجیکشن لگانے کے معاملے کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
دوسری جانب مقامی شہریوں نے سرائے مغل اور اس کے نواحی علاقوں میں مبینہ طور پر غیر مستند طبی پریکٹس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔