نواب شاہ میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی، ڈاؤن ٹریک بند
بوگی کو پٹری سے ہٹانے کے لیے مشینری بھی روانہ کر دی گئی ہے۔ ٹریک کی بحالی کے لیے مرمتی کام شروع کرنے کی تیاری
October 10, 2026 · قومی
نواب شاہ میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی، ڈاؤن ٹریک بند
کراچی: نواب شاہ میں شوگر مل کے قریب مال بردار ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی، جس کے باعث ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے بعد متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے عملہ طلب کر لیا گیا ہے،
جبکہ بوگی کو پٹری سے ہٹانے کے لیے مشینری بھی روانہ کر دی گئی ہے۔ ٹریک کی بحالی کے لیے مرمتی کام شروع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔