محسن نقوی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، 31 دسمبر تک تکمیل کی ہدایت

دونوں منصوبوں پر دو شفٹوں میں کام جاری رکھا جائے اور تعمیراتی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے تاکہ انہیں ہر صورت 31 دسمبر تک مکمل کیا جاسکے۔

October 10, 2026 · قومی
محسن نقوی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، 31 دسمبر تک تکمیل کی ہدایت

محسن نقوی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، 31 دسمبر تک تکمیل کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے مارگلہ روڈ کی موٹروے تک توسیع اور سنگجانی انٹرچینج کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعمیراتی کاموں کی رفتار اور اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں پر دو شفٹوں میں کام جاری رکھا جائے اور تعمیراتی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے تاکہ انہیں ہر صورت 31 دسمبر تک مکمل کیا جاسکے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے اسلام آباد کے شہریوں کو موٹروے تک آمدورفت کے لیے ایک متبادل راستہ دستیاب ہوگا، جس سے سفری سہولتوں میں بہتری آئے گی۔

محسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر کو تجاوزات ایک ہفتے کے اندر ختم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبوں کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹیں فوری دور کی جائیں تاکہ مقررہ مدت میں تعمیراتی کام مکمل ہوسکے۔

اس موقع پر کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کو منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔

حکام کے مطابق مارگلہ روڈ سے سنگجانی انٹرچینج تک منصوبے کی مجموعی لمبائی 2.7 کلومیٹر ہے، جس میں ایک انڈر پاس اور ایک انٹرچینج بھی شامل ہیں۔

محسن نقوی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں اور تعمیراتی کام میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہونے دی جائے۔