جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مزید 21 کارکن فورتھ شیڈول میں شامل، ایک شخص کا نام خارج
29 ستمبر، 30 ستمبر اور یکم اکتوبر 2026 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشنز میں مجموعی طور پر 21 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے۔
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مزید 21 کارکن فورتھ شیڈول میں شامل، ایک شخص کا نام خارج
مظفرآباد۔۔۔۔۔آزاد جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ نے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JK-JAAC) سے وابستہ مزید 21 افراد کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 2014 کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ ایک شخص کو فورتھ شیڈول سے خارج کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشنز کے مطابق 29 ستمبر، 30 ستمبر اور یکم اکتوبر 2026 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشنز میں مجموعی طور پر 21 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے۔ نوٹیفکیشنز میں متعلقہ افراد کو جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکن قرار دیا گیا ہے۔
فورتھ شیڈول میں شامل ہونے والےافراد میں محمد حنیف ولد رحمت اللہ (ضلع نیلم)،منصور الحق ولد محمد الطاف خان ( ضلع باغ)،راجہ ساجد عزیز ولد راجہ محمد عزیز خان ( ضلع پونچھ)،محمد زاہد اللہ خان ولد مصطفیٰ خان( ضلع پونچھ)،عبدالحنان خان ولد محمد زاہد اللہ خان ( ضلع پونچھ)،محمود احمد ولد محمد اسماعیل ( ضلع پونچھ)،فضل الرحمان ولد مرزا ( ضلع نیلم)،اشفاق احمد ولد سردار میر حسین( ضلع سدھنوتی)،محمد شوکت ولد محمد خان ( ضلع کوٹلی)،خرم شہزاد ولد سردار محمد رمضان خان ( ضلع پونچھ)،مفتی عبدالحلیم ولد محمد حسین ( ضلع پونچھ)،اجمل شاہین ولد شاہ سوار خان ( ضلع پونچھ)،
ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کمانڈر خالد ولد حیات خان ( ضلع پونچھ)،جبران ولد گلزار خان ( ضلع پونچھ)،سبیل طارق ولد محمد طارق خان ( ضلع پونچھ)،سمائرہ جہانگیر دختر ذیشان کیانی ( ضلع مظفرآباد)،محمد جہانگیر خان ولد ایم خان (ضلع مظفرآباد)،محمد تنویر جہانگیر ولد ایم جہانگیر خان ( ضلع مظفرآباد)،توقیر جہانگیر ولد ایم جہانگیر خان ( ضلع مظفرآباد)،ذیشان کیانی ولد اسلام کیانی (ضلع مظفرآباد)،محمد کیانی ولد ذیشان کیانی ( ضلع مظفرآباد) شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ کوکب شہزاد راٹھور ولد راجہ ایوب شہزاد راٹھور، ضلع حویلی کو فورتھ شیڈول سے فوری طور پر خارج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس حوالے سے نگرانی اور متعلقہ ریکارڈ میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں۔