خضدار: کوچ اور کار میں تصادم، باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق
حادثہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق باغبانہ سے بتایا گیا ہے۔
October 10, 2026 · قومی
خضدار: کوچ اور کار میں تصادم، باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق
خضدار میں قومی شاہراہ پر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق باغبانہ سے بتایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔