وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مشروط حمایت

گورنر راج جمہوری لحاظ سے پسندیدہ اقدام نہیں، لیکن آئینی طور پر اسے غلط قرار نہیں دیا جا سکتا۔

October 10, 2026 · قومی
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مشروط حمایت

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مشروط حمایت

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کو دہشت گردی کے معاملے پر واضح مؤقف اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے امکان کی مشروط حمایت کی ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کی خواہش نہیں رکھتی، تاہم موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کی قیادت کو یہ سوچنا ہوگا کہ دہشت گردی کا سامنا کرنے والے ملک کو کس سمت لے جایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج جمہوری لحاظ سے پسندیدہ اقدام نہیں، لیکن آئینی طور پر اسے غلط قرار نہیں دیا جا سکتا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دیا اور گندم کی قلت سے متعلق تاثر کو مسترد کر دیا۔

پنجاب کی طرز پر آٹے پر سبسڈی دینے کے سوال پر مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت پہلے ہی گندم پر سبسڈی دے چکی ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید سبسڈی بھی فراہم کی جائے گی۔