بلوچستان کے تین اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی

امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

October 10, 2026 · قومی

بلوچستان کے خضدار، قلات اور حب میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی، ژوب، لورالائی اور سبی میں 6 جنرل نشستوں پر انتخابات کی تیاریاں مکمل۔ فائل فوٹو

 الیکشن کمیشن نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان کے تین اضلاع خضدار، قلات اور حب میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق ژوب، لورالائی اور سبی میں 6 جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے، جن کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر 19 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جبکہ تین اضلاع کے حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 ہزار 546 ہے۔

رجسٹرڈ ووٹرز میں 2 ہزار 942 مرد اور 2 ہزار 604 خواتین شامل ہیں۔