خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ،وفاقی کابینہ سے منظوری کل متوقع

خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطحی مشاورت،وفاقی کابینہ اور پارلیمان سے منظوری لینے کی تیاری

October 10, 2026 · قومی

ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، ملک کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال۔ فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ اس حوالے سے کل وفاقی کابینہ سے منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔ ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔

اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوان صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، ملک کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال۔ال کیا گیا۔

ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر سینیٹر احد چیمہ موجود تھے۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت کی معاونت سینیٹر شیری رحمان، سید نوید قمر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم نے کی۔

اجلاس میں منگل 13 اکتوبر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ہونے والے اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال سے متعلق بھجوائی گئی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔