چکوال:بلکسر انٹرچینج کے قریب مسافر بس الٹنے سے ایک شخص جاں بحق،خاتون سمیت 4 افراد زخمی

حادثے میں جاں بحق ہونے والا شخص حساس ادارے کا حاضر سروس ملازم بتایا جاتا ہے۔

October 10, 2026 · قومی

بلکسر انٹرچینج کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس، ریسکیو اہلکاروں نے لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔فائل فوٹو

چکوال میں بلکسر انٹرچینج کے قریب لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار۔ ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ٹائر پھسلنے کے باعث پیش آیا۔ مسافر بس ’’وحید موورز‘‘ لاہور سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والابلکسر انٹرچینج کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس، ریسکیو اہلکاروں نے لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔فائل فوٹو
شخص حساس ادارے کا حاضر سروس ملازم بتایا جاتا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔