جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس جزوی طور پر بند

مسافروں کو سفر شروع کرنے سے پہلے سروس کی تازہ صورتحال معلوم کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

October 11, 2026 · قومی
جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس جزوی طور پر بند

جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس جزوی طور پر بند

اسلام آباد: جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس کو ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر جزوی طور پر بند کردیا گیا ہے، جس کے باعث مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

میٹروبس حکام کے مطابق کشمیر ہائی وے سے پاک سیکرٹریٹ تک سروس معطل کردی گئی ہے، تاہم صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک میٹروبس چل رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سروس کی بندش کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔ مسافروں کو سفر شروع کرنے سے پہلے سروس کی تازہ صورتحال معلوم کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔