بارش کے بعد لاہور میں بجلی کی طلب کم ہو کر 1500میگاواٹ رہ گئی
کمپنی کو 1600 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جس کے باعث لیسکو کے پاس تقریباً 100 میگاواٹ بجلی اضافی دستیاب ہے۔
بارش کے بعد لاہور میں بجلی کی طلب کم ہو کر 1500میگاواٹ رہ گئی
لاہور میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہونے سے بجلی کے استعمال میں کمی آگئی، جس کے نتیجے میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے نظام میں بجلی کی طلب کم ہو کر 1500 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔
لیسکو ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود نیشنل پاور کنٹرول سینٹر (این پی سی سی) سے کمپنی کو 1600 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جس کے باعث لیسکو کے پاس تقریباً 100 میگاواٹ بجلی اضافی دستیاب ہے۔
دوسری جانب بارش کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال متاثر ہے۔ اطلاعات کے مطابق 90 سے زائد فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی بحال نہیں ہو سکی۔
لیسکو کا عملہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔