کراچی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 10 روز کی توسیع
شہر میں احتجاج، مظاہروں، دھرنوں اور ریلیوں کے انعقاد پر پابندی عائد رہے گی۔
October 12, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کراچی: شہر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 10 روز کی توسیع کر دی گئی ہے، کمشنر کراچی نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت شہر میں احتجاج، مظاہروں، دھرنوں اور ریلیوں کے انعقاد پر پابندی عائد رہے گی۔
اس کے علاوہ پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔