لیہ میں مبینہ مضرِ صحت چاول کھانے سے بچوں اور خواتین سمیت 19 افراد کی حالت غیر
متاثرہ بچوں کو کوٹ سلطان ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
فائل فوٹو
لیہ: پنجاب کے لیہ میں مبینہ طور پر مضرِ صحت چاول کھانے سے بچوں اور خواتین سمیت 19 افراد کی حالت غیر ہوگئی، متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اہل علاقے کی اطلاع پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جن کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچوں کو کوٹ سلطان ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
متاثرہ افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمسایوں کی جانب سے بھیجے گئے چاول کھانے کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوئی، واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
تاہم چاولوں کے مضرِ صحت ہونے اور متاثرہ افراد کی طبیعت خراب ہونے کی اصل وجہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔