وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج پر اتحادیوں کا اجلاس طلب کرلیا
محسن نقوی سیکیورٹی صورتحال،اعظم نذیر تارڑقانونی پہلوؤں جبکہ طارق فضل چوہدری پارلیمانی ایجنڈے پربریفنگ دیں گے
وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب، خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے معاملے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔فائل فوٹو
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق فیصلوں پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر دو میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ سے متعلق فیصلوں پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔
اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اجلاس کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ قانونی پہلوؤں پر ارکان کو آگاہ کریں گے۔
وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری پارلیمنٹ کے اجلاس کے ایجنڈے پر بریفنگ دیں گے۔