صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل شام طلب کر لیے
حکومت خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر بلز بدھ کو پیش کرے گی۔
October 12, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل طلب کر لیے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس کل شام سوا 6 بجے ہوں گے۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر بلز بدھ کو پیش کرے گی۔
جبکہ نو منتخب رکن قومی اسمبلی ملک منیر اقبال چنڑ کل اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیں گے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر اجلاس طلب کیے۔ دونوں اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوں گے۔