چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری پہلی مرتبہ جوڈیشل کمیشن کے رکن کی حیثیت سے شرکت کریں گے، جبکہ رانا ثناء اللہ بھی اجلاس میں بطور رکن شریک ہوں گے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا(فائل فوٹو)
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج سپریم کورٹ میں منعقد ہوگا، جس میں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری پہلی مرتبہ جوڈیشل کمیشن کے رکن کی حیثیت سے شرکت کریں گے، جبکہ رانا ثناء اللہ بھی اجلاس میں بطور رکن شریک ہوں گے۔
اجلاس دوپہر ڈیڑھ بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا۔ اس دوران سندھ ہائی کورٹ میں قائم آئینی بنچز کی مدت بڑھانے سے متعلق معاملہ زیر بحث آئے گا۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچز کی موجودہ مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔