رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری
حادثہ صبح 5 بج کر 15 منٹ پر شیر شاہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔حادثے میں زخمیوں کو ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا
رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری فوٹو سوشل میڈیا( ایکس)
ملتان: کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں ملتان کے قریب پٹری سے اتر گئیں، جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق ٹرین کو حادثہ صبح 5 بج کر 15 منٹ پر شیر شاہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔
ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ،پاک فوج امدادی کارروائیوں میں مصروف*
کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں ملتان کے قریب پٹری سے اتر گئیں
رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ صبح پانچ بج کر15منٹ پر شیر شاہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا
حادثے کے فوری بعد… pic.twitter.com/ZBpG7qZAiG— Mahrosh Pervaiz (@MahroshPervaiz1) October 13, 2026
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے امدادی دستے موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ ریلوے ٹریک پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔
حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔