دیر بالا اور دیر لوئر میں بارش، پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری
وادی کمراٹ، جہاز بانڈہ، باڈ گواہی اور لواری ٹاپ پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ گئی
October 14, 2026 · قومی
دیر بالا اور دیر لوئر میں بارش، پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری
خیبر پختونخوا کے اضلاع دیر بالا اور دیر لوئر کے شہری علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی مقامات پر موسم سرما کی پہلی ہلکی برفباری نے موسم سرد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق دیر بالا کے مختلف علاقوں، وادی کمراٹ، جہاز بانڈہ، باڈ گواہی اور لواری ٹاپ پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔
بارش اور برفباری کے بعد موسم سرما کی آمد کا احساس نمایاں ہونے لگا ہے، جبکہ شہریوں نے بھی سردی سے بچاؤ کے لیے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔