سعودی عرب میں حادثہ، عارف والا کے تین افراد جاں بحق

تینوں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی جانب کار میں سفر کر رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

October 14, 2026 · قومی
سعودی عرب میں حادثہ، عارف والا کے تین افراد جاں بحق(فائل فوٹو)

سعودی عرب میں حادثہ، عارف والا کے تین افراد جاں بحق(فائل فوٹو)

سعودی عرب میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پاکستان کے شہر عارف والا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص اور اس کے دو جوان سالہ بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ تینوں عمرہ زائرین تھے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت چوہدری واحد علی، ان کے بیٹے عمر واحد اور علی واحد کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی جانب کار میں سفر کر رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

تینوں افراد کا تعلق پنجاب کے شہر عارف والا کے محلہ اقبال نگر سے تھا۔ حادثے کی خبر سامنے آنے کے بعد علاقے میں غم کی فضا پھیل گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی میتیں پاکستان منتقل کرنے کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔